ساڑھے پانچ لاکھ صیہونی آبادکار مقبوضہ علاقوں سے فرار، اسرائیلی میڈیا چیخ اٹھا
شیعہ نیوز: اس وقت لبنان کی حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملوں اور غزہ کی مزاحمت کی زبردست کاروائیوں نے مقبوضہ علاقوں کے صیہونی آبادکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔
شہاب نیوز نے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے جنگ کے پہلے 6 مہینوں میں مقبوضہ علاقوں سے 550,000 صیہونی آبادکاروں کے فرار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
صہیونی روزنامہ زمان یسرائیل نے اعتراف کیا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے پہلے 6 ماہ میں 550,000 اسرائیلی آباد کار خوف کے مارے مقبوضہ فلسطینی علاقے چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی دفاعی طاقت ناقابل انکار، صہیونی کابینہ ہوشیار رہے، مئیر حیفا
دریں اثناء گزشتہ روز انگریزی روزنامہ "گارڈین” نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے کچھ پرانے گاہک مقبوضہ علاقے چھوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے آباد کاروں کی غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کا اعتراف کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین سے الٹی ہجرت کے عمل میں شدت کی وجہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث صہیونیوں میں پایا جانے والا عدم تحفظ کا احساس ہے۔
صہیونی ویب سائٹ "زمان یسرائیل” نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا: 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ فلسطین چھوڑنے والے صہیونیوں کی تعداد 470 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان گروہوں میں ایسے صیہونی نوجوان بھی ہیں جنہیں تل ابیب کی فوج نے غزہ جنگ میں حصہ لینے کے لیے بلایا تھا لیکن انہوں نے فرار ہونے کو ترجیح دی۔