دنیا

افغانستان میں 100 ویں یوم آزادی کی تقریب میں بم دھماکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں افغانستان کے 100 ویں یوم آزادی کی تقریب میں 10 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 66 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

افغانستان کی صوبائی حکومت کے نائب ترجمان نور احمد نے کہا کہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 10 دھماکے ہوئے ہیں، اکثر افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ذرائع کے مطابق جلال آباد میں واقع مارکیٹ کے قریب بم نصب تھے جہاں سیکڑوں افراد یوم آزادی کی تقریب میں شریک تھے۔

محکمہ صحت کے عہدیدار فہیم بشیری کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 66 افراد زخمی ہوئے جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد شہید اور 182 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button