مشرق وسطی

خطے میں امن اور استحکام ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کا نصب العین ہے، مہدی صفری

شیعہ نیوز: اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی صفری نے کہا ہے کہ ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطی کے خطے کے سیاسی، اقتصادی اور عسکری مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

مہدی صفری نے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ اجلاس کے آغاز پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور صنعتی تعاون کے فروغ اور خاص طور پر چین یورپ راہداری کے حوالے سے انتہائی ہم ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں صیہونیوں کا اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ

اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود نے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں جو کہ ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے بہت موثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور یوریشیا کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔

مہدی صفری نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران اور اس کے سائیڈلائن پر مشرق وسطیٰ کے علاقے کے سیاسی، اقتصادی اور عسکری مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذاکرات کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا اور ممکنہ بحرانوں کی روک تھام کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button