دنیا

بلغراد میں صہیونی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کا حملہ

شیعہ نیوز: سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں صہیونی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر یہودی بستیاں تعمیر کریں گے، صہیونی وزیر

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نامعلوم افراد نے بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے سفارت خانے کے باہر تعیینات ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق سفارت خانے میں چھٹی تھی اور ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آئے تھے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ حملے میں پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔ سربیا کے وزیرداخلہ ایویکا داچیچ نے کہا ہے کہ حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button