فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر یہودی بستیاں تعمیر کریں گے، صہیونی وزیر
شیعہ نیوز: انتہاپسند صہیونی وزیر نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر اقتصاد اسموتریچ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے یہودی آبادکاری کا سلسلہ نہیں رکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے مطابق غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے اور اسی ملک کا نام رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں مزید پانچ یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں گی جہاں دس لاکھ صہیونیوں کو رہائشی مکانات دئیے جائیں گے۔
اب تک صہیونی حکومت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سات لاکھ یہودیوں کو بساچکی ہے جبکہ مزید بستیاں تعمیر کرنے کے بعد اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔