دنیا

فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی برتری، شہروں میں بدامنی

شیعہ نیوز: فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتوں کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیرس اور دیگر بڑے شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

اے ایف پی نے کہا ہے کہ فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں غیر متوقع طور پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ مارین لوپن کی سربراہی میں دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ کو برتری حاصل ہونے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے استعفے دینے کا نیا ریکارڈ قائم،ایک سال میں 800 استعفے

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل فرنٹ کو برتری ملنے کے بعد داراحکومت پیرس اور مارسے سمیت بڑے شہروں میں بدامنی پھیل گئی ہے۔

احتجاجی مظاہرین کے مطالبات کے بارے میں اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے میدان میں داخل ہوگئی ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق انتخابات میں ٹرن آؤٹ کی شرح بہت زیادہ رہی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button