دنیا

امریکی فوجیوں کو چینی فوج کی وارننگ

شیعہ نیوز:چینی فوج کے ایک ترجمان جانگ چون ہوئي نےایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ نے یو ایس ایس جان میک کین نامی امریکی بحری جنگي جہاز کو آبنائے تائیوان سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایک جنگي جہاز کو بھیجنے، اسے آبنائے تائيوان سے گزارنے اور اس کے بارے میں ہنگامہ مچانے کا امریکہ کا اقدام، اس آبی علاقے کی صورتحال کے بارے میں رائے عامہ کو منحرف کرنے کا ایک پرانا حربہ ہے۔

جانگ چون ہوئي نے زور دے کر کہا ہے کہ اس جنگي بحری جہاز نے آبنائے تائيوان کے امن و ثبات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکی فوج کے ساتویں بیڑے نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے تائيوان سے یو ایس ایس جان میک کین کا گزرنا، انڈو پیسیفک کے آزاد اور کھلے علاقے کے سلسلے میں امریکہ کی ذمہ داریوں کا غماز ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close