اہم پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

شیعہ نیوز: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ "مولانا فضل الرحمان” نے ایران کے نومنتخب صدر "مسعود پزشکیان” کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اپنے من پسند امیدوار کے انتخاب پر ایرانی قوم کی خوشی میں شریک ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی کی حمایت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر کے نام اپنے ایک جاری پیغام میں کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے مسعود پزشکیان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت جمہوری طرز عمل اور ایرانی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے کہ جس کی وجہ سے عوام نے آپ کو بھاری ووٹ دیئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان و ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہم کسی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔ یقیناََ آپ کے دور صدارت میں یہ تعلقات بہت بہتر ہوں گے۔ نیز ہمارے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button