مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران مقاومتی بلاک کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعہ نیوز: سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے مقاومتی محاذوں کا دورہ کرتے ہوئے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ایران کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بین الاقوامی شاخ سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے استکبار کے خلاف نبردآزما مقاومتی بلاک کے محاذوں پر دورہ کیا اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب نے جہاد کو منفی معنی میں پیش کردیا، سید حسن نصراللہ

جنرل قاآنی نے اس موقع پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوری ایران فلسطین مخصوصا غزہ کی مقاومت کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔ ایران کی یہ حکمت عملی قومی ہے جس پر ملک کے تمام اداروں اور عوام کا اتفاق ہے۔

ملاقات کے دوران مقاومتی بلاک کے رہنماؤں نے وسیع حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے حزب اللہ اور حماس کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button