پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسقط میں امام بارگاہ پر حملے میں شہید 4 پاکستانی عزاداروں کے جسدخاکی وطن پہنچ گئے

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں دوران مجلس عزا امام بارگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی شہید اور 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔

شیعہ نیوز : مسقط کی امام بارگاہ میں فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونیوالے 4 پاکستانی عزاداروں کے جسد خاکی کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط سےشہیدسید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے226 کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی، اب میت پرواز پی کے 302 کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ شہید غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا، جبکہ شہید سلیمان نواز کی میت پرواز پی کے 230 کے ذریعے پہلے ہی لاہور پہنچادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

ترجمان کے مطابق حکومتی ہدایت پر مسقط میں فائرنگ سے شہیدپاکستانیوں کے جسد خاکی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں دوران مجلس عزا امام بارگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی شہید اور 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button