پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

شیعہ نیوز: پی ٹی آئی کی مخصوص نشستو ں کے عدالتی فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر مسلط حکمران طاقت کی سیاست کر رہے ہیں،طاقت و اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ظالم ہیں اور ہم روز اول سے مظلوم کے حامی ہیں، پاکستان کے نوے فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں، ان شاءاللہ بہت جلد عدل و انصاف کا سورج طلوع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع اوکاڑہ کے موضع بصیر پور اور ضلع تلہ گنگ کے موضع کوٹہرا میں عزاداری پر حملوں میں ملوث سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، علامہ علی اکبر کاظمی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی غالب اکثریت پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر پابندی کا سوچنا بھونڈا مزاق ہے، عمران خان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی، ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے۔ ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button