
ڈونلڈ ٹرمپ درندہ صفت اور دھوکے باز شخص ہیں، کاملا ہیرس
شیعہ نیوز: امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشبیہ درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے دی ہے۔
میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔
کاملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں جانتی ہوں، ماضی میں بطور پراسیکیوٹر ہر قسم کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے لئے حزب اللہ لبنان کا پیغام
ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے درندوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کیلئے درکار 75 فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماوں کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔