دنیاہفتہ کی اہم خبریں

چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں میں صلح کرا دی

شیعہ نیوز: چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان موجود دوریوں کو ختم کر کے صلح کرا دی، بیجنگ میں تمام دھڑوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے بعد نیشنل یونٹی معاہدہ ہو گیا، تمام دھڑوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والے نیشنل یونٹی معاہدے پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت بنے گی، جو نئے انتخابات تک حکومت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مذاکرت کے ذریعے اندرونی مصالحت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے۔

معاہدے کے حوالے سے حماس کے رہنما موسی ابو مرذوق کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اتفاق کا سفر طے کر لیا ہے، اور ہم سب نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ موسی ابو مرذوق نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیوں اور تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button