دنیا

ولادیمیر پوتین اور بشار اسد کی خاص ملاقات، خطے کی کشیدہ صورت حال کا جائزہ

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔

ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی کشیدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

روسی صدر نے کہاہے کہ ہم نے ماسکو دمشق تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جولائی میں ہلاک اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کی تعداد 20 ہو گئی

بشار اسد نے بھی کہا ہے کہ روس اور شام کو حالیہ عشروں کے دوران دو بار سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال کے پیش نظر یہ ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button