جنگ غزہ میں 10 ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، صیہونی اعتراف
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی 300 روزہ انسانیت سوز جنگ اور ہزاروں فلسطینی شہریوں کے شہید، زخمی و بے گھر ہو جانے کے بعد کم از کم جانی نقصان کے اعلان کی پالیسی پر گامزن غاصب صیہونی رژیم نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران اسرائیلی رژیم کے 10 ہزار سے زائد قابض فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے غاصب صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اعلان کیا ہے کہ 300 سے زائد روز سے جاری جنگ غزہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کی کم از کم تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ صہیونی فوج کے شعبہ ریکوری کے مطابق ہر ماہ تقریباً 1,000 سے زخمی و ہلاک شدہ صیہونی فوجی اس کے حوالے کئے جاتے ہیں جبکہ جنگ غزہ سے واپس آنے والے اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتے شدید ذہنی امراض و خودکشی کی وجہ سے قابض صیہونی فوج نئے ریکوری پروگرام شروع کرنے پر بھی مجبور ہے۔