سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاپارلیمانی وفدپاراچنار پہنچ گیا
یہ وفد صدہ اور پارہ چنار کے اکابرین، معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور عوام سے ملاقات کرے گا اور پارہ چنار کی داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد ضلع کرم پہنچ گیا، وفد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا، پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی، مولانا نسیم علی شاہ، یوسف خان اور مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی ناصر شیرازی کی سربراہی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اسلم مڈھیانہ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت
یہ وفد صدہ اور پارہ چنار کے اکابرین، معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور عوام سے ملاقات کرے گا اور پارہ چنار کی داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع کرم میں امن کی کوششوں کے لیے وفد کی آمد کو اہل علاقہ کی طرف سے بھرپور انداز میں نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ علاقے کے مستقبل کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔