پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بجلی، مہنگائی اور بےروزگاری جیسے مسائل اپنی جگہ ہیں، مگر غزہ میں مسلمانوں کی خاموشی اور بے حسی اس وقت کا سب سے بڑا المیہ و بحران ہے، علامہ جوادنقوی

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں تعجب کی بات نہیں ہیں، کیونکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست اور درندہ و بھیڑیا ہے

شیعہ نیوز : تحریک بیداری امت مصطفی، جامعہ عروۃالوثقیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے غزہ میں جاری ظلم و ستم پر خاموشی اختیار کرنیوالے حکمرانوں پر نفرین کرتے ہوئے کہا کہ وہ فقط اپنے اقتدار کی خاطر غزہ میں جاری ظلم و ستم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس لعنت خدا سے باہر آنا چاہتے ہیں تو انہیں غزہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں تعجب کی بات نہیں ہیں، کیونکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست اور درندہ و بھیڑیا ہے، جو ہمیشہ سے ظلم اور بربریت کی راہ پر گامزن ہے لیکن جس چیز نے دلوں کو دہلا دیا ہے وہ ہے مسلمانوں کی بے حسی اور ان کی خاموشی ہے۔ انہوں نے سعودی شہزادے بن سلمان کے اسرائیل کی مدد کرنے کے ناطے امریکہ سے اپنی جان کا تحفظ مانگنے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے ضمیر حکمران ان گھناؤنے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی دامت برکات کی اہلیہ محترمہ کی رحلت، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار تعزیت

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں بجلی، مہنگائی اور بےروزگاری جیسے مسائل اپنی جگہ ہیں، مگر غزہ میں مسلمانوں کی خاموشی اور بے حسی اس وقت کا سب سے بڑا المیہ و بحران ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے مسلمان اس حد تک بے حس ہو چکے ہیں کہ غزہ کے معصوم بچوں کے بہتے ہوئے خون پر بھی ان کی ضمیر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ بے حسی و خاموشی امت کے ہر طبقے میں سرایت کر چکی ہے جس کی وجہ ان کے وجود میں خباثت کا سرایت کر جانا ہے۔ انہوں نے ایسے علماء کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو امت کو تقسیم کرنے کے لیۓ فتاویٰ تو دیتے ہیں مگر غزہ کے المیے پر خاموش تماشائ بنے بیٹھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button