مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی دامت برکات کی اہلیہ محترمہ کی رحلت، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار تعزیت
تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کی شریک حیات کی وفات پر علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت تمام سوگوار خانوادہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
شیعہ نیوز: مفسر قرآن استاد العلماءعلامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی اہلیہ محترمہ داعی اجل کو لبیک کہہ خالق حقیقی سے جا ملیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامع امام الصادق جی نائن اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔
مرحومہ کے وصال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کی شریک حیات کی وفات پر علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت تمام سوگوار خانوادہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں بارڈر ٹریڈ کی بندش سے بیروزگاری کا طوفان آئے گا، الیاس صدیقی
ایم ڈبلیوایم قائدین نےمزید کہا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند متعال بحق حضرت جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلندفرمائے اور تمام پسماندگان گرامی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔