پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان میں بارڈر ٹریڈ کی بندش سے بیروزگاری کا طوفان آئے گا، الیاس صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ گوادر، کے پی کے اور حتی کہ واہگہ بارڈر کے ساتھ رہنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی زمین چائنہ کو بیچ کر بنائی گئی کے کے ایچ پر مقامی لوگوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں کے فیصلے کو کسٹم حکام غیر آئینی قرار دیکر نہیں مانتے، تو پھر سوست پورٹ سمیت اپنے دفقتر اس غیر آئینی علاقے میں کیا کر رہے ہیں، تھاکوٹ اور چترال روڈ پر کسٹم چیک پوسٹ کا قیام عدالتی فیصلے پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے اور گلگت بلتستان کے لوگوں سے روزگار چھیننے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر، کے پی کے اور حتی کہ واہگہ بارڈر کے ساتھ رہنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی زمین چائنہ کو بیچ کر بنائی گئی کے کے ایچ پر مقامی لوگوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں شاندار تقریب

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ٹریڈ کو اسطرح بند کیا گیا تو گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔ پہلے سے اس علاقے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں، گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی حکومت اور اس کے سہولت کار اس حوالے سے کردار ادا کریں ورنہ ان کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ چائنہ بارڈر پر کام کرنے والوں کی تعداد کو نہ دیکھا جائے ان کے ساتھ گلگت بلتستان کے 20 لاکھ لوگ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button