اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صدر اور وزیر اعظم کا زائرین بس حادثے پر اظہار افسوس

شیعہ نیوز: ایران میں پاکستانی زائرین کے المناک بس حادثے پر صدر اور وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے اور زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے المناک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button