مسلم لیگ نون کی شیعہ دشمنی معاویہ اعظم کو بھی وزیر بنا دیا
شیعہ نیوز:پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے وزارتوں کی لوٹ سیل لگا دی۔ وزیراعلیٰ نے اب تک 60 وزراء کو نامزد کیا ہے، جن میں سے 37 وزراء نے گذشتہ شام حلف اٹھایا جبکہ مزید چار وزراء سے بھی جلد حلف لے لیا جائے گا۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خاں، مہر اعجاز احمد اچلانا، صدیق خاں بلوچ، کاظم علی پیرزادہ، چودھری شفیق، ملک ندیم کامران، میاں یاور زمان، کرنل(ر) ایوب گادھی، چودھری اقبال گجر، محمد منشاء اللہ بٹ، تنویر اسلم ملک، جہانگیر خانزادہ، رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، بلال یاٰسین، ملک سیف الملوک کھوکھر، فدا حسین وٹو، رانا اعجاز نون، عظمیٰ زاہد بخاری شامل ہیں۔
خلیل طاہر سندھو، کرنل (ر) رانا محمد طارق، غلام قاسم ہنجرا، ظہیر اقبال چنر، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق، سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی، بلال اصغر وڑائچ، قاسم عباس لنگا، ملک اسد کھوکھر، احمد علی اولکھ، سبطین بخاری، صبا صادق، رانا لیاقت، اشرف انصاری اور عمران خالد بٹ بھی شامل ہیں۔ معاویہ اعظم طارق سمیت دیگر چار وزراء جلد حلف اٹھا لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری کامران علی افضل، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار، ممبران صوبائی اسمبلی، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب منصور احمد اور دیگر عمائدین صوبے کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ وزراء سے حلف تو لے لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک ان کا نوٹیفکیشن ہوا ہے اور نہ ہی قلمدانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔