پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہروقاص کی زیر صدارت اجلاس، چہلم امام حسینؑ کے انتظامات کا جائزہ لیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا

شیعہ نیوز : ہیڈ کوارٹز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال بالخصوص چہلم کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساتھ، سی آئی ائے، ٹریفک، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی جی سکھر، حیدرآباد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی نیشنل پریس کلب میں میڈیا بریفنگ ، 20نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا اور تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کی جانب سے چہلم کے دوران صوبے بھر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button