دنیا

رفح میں ٹینک شکن گولے سے اسرائیلی فوج کا ایک سارجنٹ ہلاک

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک فوجی سارجنٹ مارا گیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ 46 ویں بٹالین کا سارجنٹ”عوری اشکنازی نحمیاہ” ہے اور کی عمر 19 سال تھی۔ وہ جمعرات کو جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رہنما سید عمار حکیم نے صدر ایران کو کابینہ کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی ہے

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک شکن گولے پر فائر کرنے کے نتیجے میں مارا گیا۔

اس طرح غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 693 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار کو شک وشبے کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ قابض فوج غزہ جنگ میں ہونے والے اصل نقصان کو چھپا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button