جنین بٹالین کا الدمج محورمیں قابض فوج پرحملے جاری رکھنے کا اعلان
شیعہ نیوز: اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’سرایا القدس‘ کے جنین بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں لڑائی کے محاذوں پر اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنارہے۔
انہوں نے اتوار کی شام جاری ایک بیان میں کہا کہ الدمج محور میں ہمارے ہیروز نے قابض افواج پر گولیوں اور بموں کی بارش کی جس سے دشمن فوج کو براہ راست جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "مزاحمت کار الانصار مسجد کے محور میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں اور اس پر گولیوں کی بارش کر رہے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو سیاسی مفادات کے لئے ہزاروں جنازوں سے گزرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم سنیگال
فلسطینی ہلال احمر نے کیمپ کے اندر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جب کہ قابض افواج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا گیا۔
قابض فوج نے بلڈوزروں سے شہر اور اس کے کیمپ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے ۔ دوسری جانب قابض فوج نے خلیل سلیمان گورنمنٹ ہسپتال ور "ابن سینا ہسپتال” کا محاصرہ جاری ہے۔
ہفتے کے روزکیمپ میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ شہر کے الدمج محلے کے اندر سے کئی اسرائیلی فوجی ایک زخمی فوجی کو لے کرجا رہے ہیں۔
شمالی مغربی کنارے میں جنین اور اس کے کیمپ، طولکرم، طوباس اور اس کے فارعہ کیمپ پر لگاتار پانچویں روز بھی اسرائیلی افواج کے حملے جاری رہے۔ اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں اب تک پچیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔