دنیا

نیتن یاہو سیاسی مفادات کے لئے ہزاروں جنازوں سے گزرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم سنیگال

شیعہ نیوز: سنیگال کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو سیاسی مفادات کے پجاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی مفادات کے لئے ہزاروں جنازوں سے گزرنا چاہتے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ سینگال کے وزیراعظم عثمان سونکو نے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو سیاسی مفادات کی خاطر ہزاروں فلسطینیوں کے جنازوں سے گزرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی شام سے فوجیوں کے انخلاء پر بات چیت کے لئے تیار ہے، لاوروف

دارالحکومت ڈاکار کی ایک مسجد میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لئے اسرائیل کو دیوار سے لگانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ کی جنگ کو جاری رکھ کر اپنی کرسی بچانے کے ساتھ عدالتی کاروائی سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔ فلسطین میں اس وقت وحشیانہ نسل کشی جاری ہے۔ فلسطینی عوام 1948 میں اسرائیل کی تشکیل کے بعد سے ہی صہیونیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button