پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملاقات

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے زائرین کے مسائل پر مکمل بریف کیا اور اس ضمن میں حادثات میں شہداء کے جسد خاکی اور زخمیوں  کی وطن واپسی اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے قائد محترم کوآگاہ کیا۔ ملاقات میں زاہد علی آخونزادہ نے گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کے حوالے بریفنگ دی جبکہ وزیر اعلی جی بی کے مشیر محمد علی قائد نے استور کے سیلاب سے نقصانات اور حکومتی کمپنسشین کے حوالے سے بریف کیا۔ قائد محترم نے ملاقات میں تمام مسائل کے حل کے لیے کارکردگی کو سراہا اور مختلف امور پر مذید رہنمائی فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button