پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ قطعاً قابلِ قبول نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

شیعہ نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس x پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف نفرت کے اظہار کا دن ہے۔مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کے لیے بھارتی حکومت کے یک طرفہ فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری ظلم و تشدد کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائد اسلام اور انقلاب کے ایک وفادار حامی، محروموں اور مستضعفین جہان کےمستحکم مدافع تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ قطعاً قابلِ قبول نہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھارتی حکومت مسلسل پامال کر رہی ہے جو ایک عالمی ادارے کے لیے چیلنج ہے۔کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت کے لیے پاکستان کی حکومت کو موثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button