مشرق وسطی

فلسطینیوں کے خلاف بھوک کے ہتھیار کا استعمال خطرناک ہے، صدر السیسی

شیعہ نیوز: مصر کے صدر السیسی نے کہا کہ بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انتہائی خطرناک اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے کے لیے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بہت ہی خطرناک اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نسل کشی کا 342 واں روز، شہداء کی تعداد 41 ہزار 84 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے غزہ میں امن قائم ہو اور فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہو۔

السیسی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button