دنیا

ایٹمی جنگ جلد یا بدیر شروع ہو جائیگی، سابق امریکی انٹیلیجنس آفیسر

 شیعہ نیوز: روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق سابق امریکی انٹیلیجنس افسر اسکاٹ ریٹر نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کشیدگی کی انتہائی سطح کے باعث جلد یا بدیر ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی۔ ایک آن لائن انٹرویو میں اسکاٹ ریٹر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تنازعات کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا انحصار صرف وقت پر باقی ہے۔ سابق امریکی انٹیلیجنس افسر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اب اس طرح کے ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات نہیں کر رہے اور نہ ہی وہ اپنے ہتھیاروں کو کم کرنے کی ضرورت پر بات کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکاٹ ریٹر نے گزشتہ ہفتے بھی خبردار کیا تھا کہ یوکرین میں جاری تنازعات میں اضافہ ایٹمی جنگ اور دنیا کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button