دنیا

داعش افغانستان کے لئے خطرہ نہیں ہے: ذبیح اللہ مجاہد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کو داعش سے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ اب افغانستان کے لئے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹا گروہ تھا جسے کابل اور جلال آباد میں نابود کردیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے گزشتہ تین مہینوں میں افغانستان میں داعش کے چھے سو سترہ سے زیادہ دہشتگردوں کو گرفتار اور کابل و جلال آباد میں ان کے ستائیس خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

افغانستان میں پندرہ اگست کو طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اس ملک میں کئی دہشتگردانہ حملے اور دھماکے ہوئے جن میں اکثر کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button