دنیا

غزہ میں کہیں امن نہیں، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ڈبلیو آر اے) کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے انخلاء کا حکم انہیں دوبارہ ایسے علاقوں میں جانے پر مجبور کرتا ہے جو پہلے ہی صیہونی بمباری کی زد میں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے "البریج” کیمپ اور اس کے اطراف میں پناہ گزینوں کو انخلاء کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراََ اس جگہ کو ترک کر دیں اور "دیر البلح” کی جانب چلے جائیں۔ یو این ڈبلیو آر اے کے ڈائریکٹر "تھامس وائٹ” نے صیہونی رژیم کی اس حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ  انسان ہیں، اُن کی اکثریت متعدد بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں جنگ کی وجہ سے تقریباً ایک ملین نو لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ غزہ کی کل آبادی تقریباً دو ملین تین لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق، جمعے کے روز اسرائیلی احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ کے مرکز سے جنوب کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران یو این ڈبلیو آر اے کا کہنا ہے کہ صیہونی رژیم کا نیا حکمنامہ ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں پر اثر انداز ہو گا۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے نے کہا کہ غزہ میں کہیں بھی امن نہیں ہے اور نہ ہی مہاجرین کے لئے نقل مکانی کے لئے کوئی جگہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button