دنیا

صہیونی کابینہ نے لبنانی پیجر ڈیوائس میں دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا، امریکی ذرائع ابلاغ

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ نے بیروت میں ہونے والے پیجر ڈیوائس دھماکوں کے بارے میں نئے انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے پیجر ڈیوائس دھماکوں میں صہیونی حکومت ملوث ہونے کے مزید ثبوت سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے مزید 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 714 ہوگئی

امریکی ادارے اکسیوس کے مطابق دو اعلی امریکی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اسرائیل نے بیروت میں کل ہونے والے دھماکوں سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا بلکہ خود ہی دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی حوالے سے صہیونی باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران نیتن یاہو، کابینہ کے اعلی اراکین اور صہیونی سیکورٹی اداروں کے اجلاس میں پیجر دھماکوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اکسیوس نے مزید کہا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی کے دورہ تل ابیب کے ایک ہی دن بعد بیروت میں دھماکے ہوئے۔ امریکی ایلچی نے حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button