مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ، 6 صوبوں میں 12 ایجنٹ گرفتار

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک کے 6 صوبوں میں صیہونی حکومت کے 12 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے جو ایک نیٹ ورک کے صورت میں سیکورٹی مسائل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف مذموم اور شیطانی اہداف کے حصول میں صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اور یورپی حامیوں بالخصوص امریکہ کی عبرتناک ناکامی کے بعد، اس جعلی اور نسل پرست حکومت کے جرائم پیشہ حکمراں مخصمصے سے بچنے کے لیے بحران کو ایرانی سرزمین تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیکورٹی مسائل پیدا کرنا ان کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں بھاری نقصانات کے مناظر سامنے آگئے

بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے حق تعالی کی مدد سے چوکسی، ہوشیاری، انٹیلی جنس برتری اور جہادی و انقلابی اقدامات کے ذریعے صیہونی حکومت کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تہس نہس کردیا ہے اور اس کے بارہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button