مشرق وسطی

شام میں تکفیری دہشت گرد آپس میں لڑ پڑے، 23 تکفیری ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبے ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے مابین خونریز جھڑپوں میں متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ادلب کے علاقے الزاویہ میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’جبل الزاویہ‘‘ میں جب’’ النصرہ اوراحرار الشام نامی دہشت گرد گروہوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جب النصرہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں چند نوجوانوں کی گرفتاری اوراحرار الشام کے دہشت گردوں کی مداخلت کے بعد شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button