مشرق وسطی

لبنانیوں کو خوفزدہ کرکے اسرائیلی دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ نہ بنیں، لبنانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: لبنان کی وزارت خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس نازک وقت میں لبنانیوں سے ہمدردی کا مطالبہ کیا ہے۔

النشرہ چینل نے بتایا ہے کہ لبنانی وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین کے انخلاء سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

لبنان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دنوں وزارت خارجہ کے ملازمین کے انخلاء کی خبر ایک نیوز سائٹ میں شائع ہوئی جو کہ سراسر جھوٹ ہے اور ہم میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاص طور پر اس نازک وقت میں کہ جب لبنانی قوم کو سنگین مسائل کاسامنا ہے۔ نہایت پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی فوجداری عدالت صیہونی حکام کو گرفتار کرے، حماس

لبنان کی وزارت خارجہ نے ان بے بنیاد اور جعلی خبروں کو پھیلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ دشمن کی خوف و ہراس پھیلانے کی نفسیاتی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔

کچھ دیر پہلے لبنان کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل ریمون خطار نے صیہونی حکومت کی دھمکی کے بعد شہری دفاع کے مراکز کو خالی کرنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دھمکی آمیز پیغام کے بعد شہری دفاع کے مراکز کو خالی کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ صیہونی حکومت کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد بعض علاقوں میں شہری دفاع کے دستوں نے اپنے مراکز خالی کر دئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کر رہی ہے تاہم حزب اللہ بھی جواب میں مقبوضہ فلسطین پر وسیع میزائل حملے کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button