مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کے جنوبی و مشرقی لبنان پر مزید حملے، 81 شہید، 400 زخمی

شیعہ نیوز: جنوبی اور مشرقی لبنان پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک مجموعی طور پر 81 بے گناہ شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا، صہیونی میڈیا

جنوبی لبنان کے صوبہ نبطیہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے صہیونی حملوں کی وجہ سے 20 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔

جنوبی لبنان کے شہروں کسروان اور خوف سے بھی شہادتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی سہولیات ختم ہوگئی ہیں اور جگہ کی کمی کے مسائل درپیش ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں اضافے کے ساتھ حزب اللہ نے بھی صہیونی تنصیبات پر حملے بڑھا دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button