پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدید عہد کیلئے چراغاں و اجتماع

شیعہ نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی پر شہدائے حماس و حزب اللہ بالخصوص سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ سے تجدید عہد کرنے کیلئے شمع روشن کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔ چراغاں کے پروگرام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ چراغاں کی تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضیٰ رحمانی، تحریک ہزارہ کے محمد ارشد سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر، علامہ نہال بنگش، علامہ حمید کاظمی، مولانا حسین مسعودی، زیب فاطمہ، صدف علی، سارہ نوازش سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ھانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چراغاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ پوری مسلم امہ کیلئے افتخار کا باعث ہیں، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حماس رہنما اسماعیل ھانیہ کی شہادت سے حماس اور حزب اللہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فتح مزاحمت ہی کی ہوگی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی بیت المقدس کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں گے، شہید حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطے میں ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف مقاومت میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ کہا پوری پاکستانی قوم شہید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ھانیہ کی تصاویر پر گلدستے رکھے اور شمعیں بھی روشن کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button