مشرق وسطی

شام، عراقی مقاومت کا حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز: عراقی مقاومت نے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصبح مقاومت اسلامی عراق نے حسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران اور ریاض کا باہمی اختلافات ختم کرنے پر زور، سعودی عرب برادر ملک ہے، صدر پزشکیان

تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حسکہ کے جنوب میں امریکی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے عراقی مقاومت کے حملے کی تصدیق یا تردید میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے اس کی بھرپور حمایت کے بعد مشرق وسطی میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button