مشرق وسطی

یورپ، کھوکھلے وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داری نبھائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک اور یورپی یونین کو دھمکیوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ "Molnlycke Health Care” کمپنی سے ایران میں بیماری میستھ نیا گریوس Myasthenia gravis کا شکار بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کو فروخت کرنے کا مطالبہ کریں۔

محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ’’مائیک پومپیو‘‘ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی معاشی دہشت گردی کو لوگوں پر فاقہ کشی مسلط کرنے اور ہمارے بے گناہ شہریوں کو طبی سامان سے محروم کرکے ان کو ہلاک کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین یورپی ممالک اور یورپی یونین کو بطور انسٹیکس میکنزم کے حصص داروں کی دھمکیوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ایران میں بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button