مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ، 25 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز: مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 25 صیہونیفوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج کے ترجمان "دانیئل ہگاری” نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے داغے گئے ڈرون کے دھماکے میں 13ویں گولانی بریگیڈ کے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا: مذکورہ ڈرون کے حملے میں 23 دیگر فوجی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اور لبنان کی حمایت اور شہید نصراللہ کے قتل کی مذمت میں یمنی عوام کے زبردست مظاہرے

چند گھنٹے قبل عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے تین الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین میں تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

جمعرات کو بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے پہلی بار ایک جدید ڈرون کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے عراقی مزاحمت نے گزشتہ ہفتے اور مہینوں میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button