
سب سے زیادہ ووٹ لیکر تحصیل میئرمنتخب ہونے والا مزمل فصیح پاراچنار کے مظلومین کے حقوق کی خاطر 2ماہ سے جیل میں قید
اس سنگین جرم کی پاداش میں ہماری ریاست کے چاک وچوبند اداروں نے اس منتخب عوامی نمائندے کو پہلے بنوں جیل بھیجا ، پھر ڈی آئی خان جیل میں ڈالا وہاں سے کوہاٹ جیل منتقل کیا ریمانڈ پر ریمانڈ کاٹالیکن اپنا سر تسلیم خم نہیں کیا۔
شیعہ نیوز: خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 30 ہزار سے زائد ووٹ لیکر تحصیل میئرمنتخب ہونے والا پاراچنار کے مظلوموںکا غمخوار مزمل حسین فصیح دو مہینے پورے ہونے والے ہیں جیل میں قید وبند کی سعوبتیں کاٹ رہا ہے ۔
مزمل حسین فصیح کا جرم فقط یہ ہے کہ اس نے جنگ کے بجائے امن کی بات کی، اس نے چار ماہ سے جاری پاراچنار کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف آواز اٹھائی، اس نے حکومت اور اداروں کی نااہلی کو بے نقاب کیا ، اس نے شہداء کے معصوم بچوںکی کفالت کی، اس نے شیعہ سنی وحدت کا نعرہ لگایا۔
اس سنگین جرم کی پاداش میں ہماری ریاست کے چاک وچوبند اداروں نے اس منتخب عوامی نمائندے کو پہلے بنوں جیل بھیجا ، پھر ڈی آئی خان جیل میں ڈالا وہاں سے کوہاٹ جیل منتقل کیا ریمانڈ پر ریمانڈ کاٹالیکن اپنا سر تسلیم خم نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف خطیب اہل بیتؑ علامہ شیخ اعجاز بہشتی سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ، سوشل میڈیا پرشدیدحمایت اور تنقید کا سامنا
پاراچنا رکے غیور عوام کو چاہیئےکہ اپنے اس بےلوث ، نڈر، بےباک اور جرات مند لیڈر کے دفاع کیلئے گھروں سے نکلیں اور آواز حق بلند کریںکیوں کہ یہ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی خاطر ہمیشہ یہ سڑکوں پہ احتجاج ریکارڈ کرتا رہا ، حقوق کی بات کرتا رہا غلط باتوں کی نشاندہی کرتا رہا ۔
اگر آج مزمل ٖفصیح کو تنہا چھوڑ دیا گیا تو کل کوئی آپ کی آواز بلند کرنے کی جرات نہیں کرے گا، لہذا حکومت وقت بھی ہوش کے ناخن لے پہلے ہی دہشت گردی میں گھری ریاست پاراچنار میں عوامی احتجاج میں شدت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔