مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دمشق پر صیہونیوں کی فضائی جارحیت، 7 شہید 11 زخمی

شیعہ نیوز: شام کی خبررساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ دمشق پر صیہونیوں کے فضائی حملے میں 7 عام شہری شہید اور کم سے کم 11 زخمی ہوگئے۔

ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے مقبوضہ جولان سے دمشق کے "المزہ” رہائشی علاقے کو تین راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 8 بجے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عوام یہ نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ ان کا صدرکون ہے، بائیڈن یا نیتن یاہو؟

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس حملے مین کئی بچے اور خواتین بھی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونیوں کے اس جارحانہ حملے میں بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے اور آخری اطلاع تک ملبے تلے دبے شہریوں کو بچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button