دنیا

امریکہ: ملٹن طوفان سےاموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم

شیعہ نیوز : امریکہ میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے جب کہ فلوریڈا میں طوفان سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی حدود میں سمندری جہاز پر حملہ

طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button