دنیا

چین نے امریکی ملٹری انڈسٹری کمپنی پر پابندی عائد کر دی

شیعہ نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے امریکی ملٹری انڈسٹری کمپنی "لاک ہیڈ مارٹن” کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔

المیادین نیوز چینل نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی امریکی ملٹری انڈسٹری کمپنی لاک ہیڈ مارٹن پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصراللہ نیتن یاہو سے زیادہ قابل اعتبار ہیں، سابق سربراہ موساد

"لاک ہیڈ مارٹن” ایک امریکی کمپنی ہے جو عالمی مفادات کے ساتھ ایرو اسپیس، ملٹری، دفاع، انفارمیشن سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم ہے۔

ایرو اسپیس انڈسٹری کا یہ دیو ہیکل ادارہ مالی سال 2014 میں آمدنی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دفاعی ادارہ بن گیا اور یہ اب بھی امریکہ کی سب سے بڑی دفاعی انڈسٹری ہے۔

اس کمپنی کی اہم سرگرمیوں میں فلائٹ میکینکس، انفارمیشن سسٹم، عالمی ردعمل، میزائل اور فائر کنٹرول سسٹم، مشن اور ٹریننگ سسٹم اور خلائی نظام شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button