دنیا

صہیونی حکام کا جدید امریکی ڈیفنس سسٹم نصب کرنے پر غور

شیعہ نیوز: ایران کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام وائٹ ہاؤس کے ساتھ جدید امریکی ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام امریکہ سے جدید ڈیفنس سسٹم برآمد کرنے کےلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی جارحیت ، انسانیت کی تباہی کا سلسلہ ختم کیا جائے، چینی وزیرخارجہ

موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں صہیونی ڈیفنس سسٹم مکمل ناکام ہوگیا تھا جس کے بعد صیہونی حکام امریکہ سے جدیدترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج جدید ڈیفنس سسٹم کا ایک نمونہ اسرائیل کے حوالے کرے گی جو اسرائیلی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر صہیونی علاقوں کی حفاظت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button