مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یحیی سنوار میدان جنگ میں جرأت مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، حماس

شیعہ نیوز :حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تحریک کے رہنما یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت کی گئی ہے۔

شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے تحریک کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

تحریک حماس نے کہا کہ حماس عظیم مجاہد، نڈر رینما اور طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر یحییٰ السنور "ابو ابراہیم” کی شہادت پر فلسطینی قوم، ملت اسلامیہ، عرب اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کرینگے، مولانا فضل الرحمان

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید السنوار نے اپنی زندگی فلسطین کے لیے وقف کردی اور آخرکار اپنی جان خدا کی راہ اور فلسطین کی آزادی میں قربان کردی۔

اس تحریک نے واضح کیا کہ شہید یحییٰ سنوار نے میدان جنگ میں قابض افواج کا مقابلہ کیا اور جنگ کی فرنٹ لائن پر تھے اور اپنی سرزمین اور مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے فخر و جرأت مندی سے شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button