مشرق وسطی

بحرین میں صہیونیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: الوفاق پارٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )بحرین کی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن کا ممکنہ دورۂ بحرین، اس ملک کے عوام کے حق میں بڑی خیانت، جرم، قومی اصولوں سے انحراف، اقدار کی پامالی اور اسلامی و قومی تشخص کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے۔

جمعیت الوفاق نے کہا کہ بحرین میں صہونیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور بحرینی عوام اس ملک میں صہیونیوں کے اثر و رسوخ کو روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن بروز پیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو کرنے کیلئے ابو ظہبی پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے ابوظبی میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن امارات سے بحرین جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button