اہم پاکستانی خبریں

جماعت اسلامی کا 26ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمان سے مل کر اتفاق کرتے رہے، اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کر رہے تھے، اس سے معاملہ مشکوک ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دیئے، نام دے کر شرکت نہ کرنے سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مُک مُکا کرکے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، 26ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں نہیں لیا جائے گا، اس آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے، پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button