دنیا
صیہونی حکام کا جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
شیعہ نیوز: صیہونی حکام نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی کے مختلف شہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے
صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایک فوجی جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں میں مارا گیا جب کہ دوسرا غزہ کی پٹی میں ہلاک ہوا ہے۔
صیہونی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 88 صیہونی فوجی زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔