دنیا

بین گوریون ایئرپورٹ 5 ماہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند

شیعہ نیوز: اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے تل ابیب کے علاقے میں بین گوریون ہوائی اڈے کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے 5 ماہ سے زائد عرصے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کارپوریشن نے”بین گوریون ہوائی اڈے” کی مرکزی عمارت کو بند کرنے کا اعلان بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے "تل ابیب” کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت نومبر کے آغاز سے اگلے سال مارچ کے آخر تک بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

حزب اللہ نے حیفا اور تل ابیب کو نشانہ بنایا اور بین گوریون ہوائی اڈے کو تباہ کیا ہے۔

بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نےغزہ کی پٹی اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ "تل ابیب” کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان کیا۔

جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے خدشے کے پیش نظر دنیا بھرکی درجنوں ایئر لائنز نے گذشتہ جولائی کے آخرسے تل ابیب، بیروت کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button